خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات31مارچ کوہی ہونگے،الیکشن کمیشن کافیصلہ
Abdul Gh Lone 15 February 2022 0 COMMENTS
الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 31 مارچ 2022 کو ہی ہونگے۔
منگل کو الیکشن کمیشن نے فیصلے سنایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا حکومت کے موسم کی خرابی کا استدلال رد کردیا تھا۔فدا خان سمیت 5 درخواست گزاروں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ مارچ کےآخر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا تھا کہ محکمہ موسمیات یہ رائے کیسے دے سکتا ہے کہ الیکشن ممکن ہیں یا نہیں؟۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نے کہا کہ مری میں لوگ گاڑیوں میں ٹھٹھر کر مر گئےتھے۔ اس پرچیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے تھے کہ سانحہ مری حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی تھی ، یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ الیکشن موخر کر دیئے جائیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے نکتہ اٹھایا تھا کہ 15 مارچ تک بلدیاتی الیکشن کےدوسرے مرحلے والے 18 میں سے 15 اضلاع میں درجہ حرارت منفی ہوگا۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نےکہا تھا کہ گلگلت بلتستان میں برف سے ڈھکے میدانوں میں جلسے ہوتےرہے ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بلدیاتی الیکشن بہت ضروری ہیں۔
پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق صوبے میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات برف باری سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے صاف اور شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو رمضان کے بعد برفانی علاقوں میں الیکشن منعقد کرانے کی ہدایت کی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ برف باری اور دیگر مسائل کے باعث ہزارہ ڈویژن میں انتخابات ممکن نہیں۔
جن 5 اضلاع کے علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ان میں ضلع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپر اور لوئر کوہستان، کولائی پلاس کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، چترال، اپر اور لوئر کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔
ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں ملک اورنگزیب اور محمد اقبال نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ 19 دسمبر کو پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
RELATED ARTICLES
Ad
Recent Posts
- Intel’s ‘historic collapse’ erases $8 billion from market value 28 January 2023
- Imran Khan’s allegations against Asif Zardari ‘baseless’: PM Shehbaz 28 January 2023
- Bollywood celebs laud Sania Mirza for stellar career 28 January 2023
- پاسپورٹ فیس میں اضافے پر وزارت داخلہ کی وضاحت 28 January 2023
- Karachi: Student’s face painted black for speaking Urdu 28 January 2023
Old Archives
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020
- October 2020
- September 2020
- August 2020
- July 2020
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- January 2020
- December 2019
- November 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- June 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- July 2018