28 January 2023
  • 8:50 pm Intel’s ‘historic collapse’ erases $8 billion from market value
  • 8:49 pm Imran Khan’s allegations against Asif Zardari ‘baseless’: PM Shehbaz
  • 8:49 pm Bollywood celebs laud Sania Mirza for stellar career
  • 8:48 pm پاسپورٹ فیس میں اضافے پر وزارت داخلہ کی وضاحت
  • 8:33 pm Karachi: Student’s face painted black for speaking Urdu
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، فی تولہ سونا 600 روپے جبکہ فی اونس 17 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان میں دو روز کے دوران فی تولہ سونا 1200 جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 101 ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 454 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 17 ڈالر اضافے کے بعد 1991 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے اور 10 گرام 1268.86 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.03 ڈالر کمی سے 25.80 ڈالر پر آگئے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES