30 March 2023
  • 8:02 pm Toshakhana case: NAB seeks reply from Imran Khan to its questionnaire
  • 8:02 pm JIT formed to probe cases against PTI leaders
  • 8:01 pm Maulana Fazlur Rehman calls on PM Shehbaz Sharif
  • 8:01 pm Video: Gas cylinder explodes at halwa puri shop in Karachi
  • 8:01 pm ملک میں بارشیں جاری، سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سیشن اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

حکومت نے اپوزیشن کی دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی وجہ سے تاخیر سے 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی دھمکی

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پیر کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پر ایوان میں ہی دھرنا دینے اور او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دی تھی۔

وزرا نے بلاول کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شاہ محمود نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھارتی آلہ کار بن کر او آئی سی اجلاس کو سبوتاژ نہیں کریں گے جبکہ شیخ رشید نے بلاول کو چیلنج کیا کہ اگر ہمت ہے تو کانفرنس روک کر دکھائیں۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES