29 November 2022
  • 1:31 pm Aftab Poonawala, accused of murdering Shraddha Walkar, to undergo narco test on Thursday
  • 1:31 pm Watch: Disturbed by human presence, tiger charges towards tourist vehicle during safari
  • 1:30 pm Kerala Lottery 2022: Sthree Sakthi SS-341 results to release at 3 pm, first prize Rs 75 lakh
  • 1:18 pm Giorgia Andriani spills wedding plans with Arbaaz Khan
  • 1:18 pm Pakistan gets $500 million from AIIB
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستان اور آسٹريليا کے درميان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ مینجمنٹ نے گرین شرٹس کیلئے 12 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے، شاداب خان انجری کے سبب پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے کا کل سہ پہر 3 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے گرین شرٹس کے 12 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے، متوقع طور پر ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، زاہد محمود، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاداب خان انجری کے سبب کینگروز کیخلاف پہلا ون ڈے میچ نہيں کھيليں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تياريوں سے مطمئن اور سيريز کیلئے پُراعتماد ہيں، ٹيم ميں نئے چہرے بھی شامل ہيں۔

آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، وہ پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان اور آسٹريليا کے درميان گزشتہ 10 سال ميں 12 ون ڈے ميچز کھيلے گئے، جن میں 6 آسٹريليا اور 3 پاکستان کے نام رہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES