27 November 2022
  • 6:48 pm UK to fine tech companies that fail to remove self-harm material
  • 6:47 pm Pakistan demands world to takes measures against climate change
  • 6:46 pm ‘Terrorism is Congress’ vote bank’: PM Modi attacks grand-old party for shielding terrorists
  • 6:46 pm BJP’s Suvendu Adhikari dares Mamata Banerjee to stop Citizenship Law; ‘If you have guts, stop it’
  • 6:45 pm Odisha: 18-year-old girl’s ‘mutilated’ body found on Puri beach, family alleges rape and police inaction
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار81 میگا واٹ جب کہ طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 919 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

پاورڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار81 میگا واٹ ہے، جب کہ بجلی کی طلب 29 ہزار میگا واٹ ہے۔

پاورڈویژن ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پانی سے 5 ہزار227 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، اور سرکاری تھرمل پلانٹس1591 ، جب کہ آئی پی پیز 10 ہزار 135 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے پیداوار ایک ہزار 627 میگاواٹ، سولرپلانٹس سے111میگاواٹ ہے، جب کہ بگاس پلانٹس سے 122، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 268 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES