1 February 2023
  • 3:06 am Senate calls for implementation of NAP to curb terrorism
  • 3:04 am KP elections: ECP summons ‘important meeting’ today
  • 2:37 am MQM-P holds meeting to review by-elections preparations
  • 2:37 am MQM-P holds meeting to review by-elections preparations
  • 1:55 am Punjab police foil terror attack on Mianwali police station
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کےمتاثرین کے لئے مالی پیکیج کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے امداددی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے ملک میں جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے، پیکیج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ امدادی رقم کا 50 فیصد وفاقی اور 50 فیصد صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مکانات گرنے سے متاثرہ عوام کو فی الفور ریلیف دیا جائے، متاثرہ عوام کی محفوظ علاقوں میں منتقلی اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

ملک میں مون سون کے حالیہ اسپیل میں بلوچستان میں اب تک 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس کے علاوہ سیکڑوں گھر منہدم جب کہ فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں بارشوں کے باعث رابطہ سڑکوں و پلوں کے بہہ جانے اور ندی نالوں میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر تفریحی و سیاحتی مقامات جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES