30 March 2023
  • 6:53 pm Sindh govt announces public holiday on April 4
  • 6:53 pm Rana Sanaullah calls for holding ‘greater dialogue’ among all stakeholders
  • 6:53 pm LHC orders to produce Azhar Mashwani before court
  • 6:52 pm IHC reserves verdict on admissibility of Tyrian White case
  • 6:52 pm Murtaza Wahab welcomes legislation on suo motor powers
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

امریکی ڈالرکی قدر13ویں روزبھی زوال کا شکار ہے۔

منگل کوانٹربینک میں ڈالر1روپے48 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر212 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

پیر کوانٹربینک میں دن کے اختتام پرامریکی ڈالر 213 روپے 98 پیسے پربند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے کی سطح پرتھا۔

فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہےاور مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے گئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا تھا۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے سماء ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط جلد جاری ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا تاہم حکومتی ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عالمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی (قدر بڑھنے کے لحاظ سے) 11.12 فیصد رہی جو دنیا کے کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر مڈغاسکر کی کرنسی ہے جس کی کارکردگی کی شرح 5.42 فیصد اور تیسرے نمبر پر اسرائیلی کرنسی ہے جس کی کارکردگی 3.79 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر کے ممالک کی کرنسی کی کارکردگی کو جمع بھی کیا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کے لحاظ سے کارکردگی دونوں ممالک سے زیادہ ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES