27 November 2022
  • 6:36 pm FO expresses concern over BJP leadership’s involvement in Gujarat riots
  • 6:35 pm First T20: Hurley Gala, Soumya Tiwari star as India Under-19 defeat New Zealand by 7 wickets
  • 6:35 pm Watch: Japanese performers recreate song from film starring Dhanush, Raashi Khanna, Nithya Menen
  • 6:34 pm Youth World Boxing C’ships: Ravina strikes gold as India end campaign with four champions crowned
  • 6:33 pm Get over your fears. Horror fiction in Indian children’s literature is finally here
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 108 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تصدیق کیلئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عمران خان کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ این اے 108 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر کاغذات نامزادگی کی تصدیق کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے کل شام چار بجے سابق وزیر اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

این اے 108 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات بھی جمع کروادئیے۔

اعتراضات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمراں خان القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں لیکن انہوں نے اسکو ڈیکلئیر نہیں کیا جبکہ توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف بھی عمران خان نے ظاہر نہیں کئے، اس لئے عمران خان کے کاغذات نامزادگی مسترد کئے جائیں۔

این اے 108 میں ضمنی الیکشن کیلئے کل امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خالی کی گئی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات ستمبر میں ہوں گے، ان تمام حلقوں پر عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES