29 November 2022
  • 1:17 pm Aafia Siddiqui case: FO submits communication record with US in IHC
  • 1:16 pm ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر منتقل کردئیے
  • 1:16 pm پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض مل گیا
  • 1:16 pm Court extends Azam Swati’s physical remand for another four days
  • 1:02 pm Shraddha murder: Men with swords attack police van carrying accused Aftab
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیکورٹی حکام نے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ایمفیٹامین (نشہ آور کیمیکل) گولیاں ضبط کرکے اس کی اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد المجیدی (Maj. Muhammad Al-Nujaidi) کے مطابق ایمفیٹامین کی اتنی بڑی مقدار میں گولیاں آتے سے بھرے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں جسے ریاض کی ڈرائی پورٹ سے کلیئر کرائے جانے کے بعد ملزمان اپنے گودام میں لے آئے تھے۔

میجر محمد المجیدی نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور استغاثہ کے حوالے کرنے سے پہلے ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں اتنی بڑی تعداد میں منشیات اسمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے ، اس کی مالیت کروڑوں ریال ہے۔

میجر محمد المجیدی نے کہا کہ سیکیورٹی حکام اس طرح کی اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور منشیات کی اسمگلنگ میں حصہ لینے والے ہر شخص کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES