27 November 2022
  • 4:01 pm Ishaq Dar, Asif Zardari discuss overall political situation
  • 4:00 pm Karnataka: Two domes removed from ‘mosque-like’ Mysuru bus stand after BJP MP’s demolition threat
  • 3:46 pm PM Shehbaz Sharif postpones PML-N meeting
  • 3:46 pm Indian man burns himself to death in language protest
  • 3:46 pm جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گزشتہ رات 26 ستمبر کو گھات لگائے حملہ آوروں نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو فوری سخت سزا دلائی جائے۔ ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قاتل کو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES