چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے، یہ شہبازشریف نے ہی آڈیو لیک کی ہیں۔
پنجاب ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہی آڈیوز لیک کی ہیں، اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی ہے۔
عمران خان نے کہا میں تو چاہتا ہوں سائفر بھی لیک کیا جائے، تاکہ سب کو پتہ چلے کہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ابھی تو سائفر پر کھیلا ہی نہیں، اب یہ بے نقاب کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔
عمران خان کی پرنسپل سیکرٹری سے گفتگو لیک
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی سائفر کے معاملے پر مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہيں۔
آڈیو میں عمران خان اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو بتارہے ہیں کہ ہم نے صرف کھيلنا ہے، امريکا کا نام نہيں لينا۔ صرف کھیلنا ہے کہ اس پر تاریخ پہلے سے تھی۔
عمران خان کی بات کو روکتے ہوئے اعظم خان مبینہ آڈیو میں عمران خان کو سمجھاتے ہوئے میٹنگ کے منٹس اور انہیں اپنے طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کا پلان بتاتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ آپ کو یاد ہے سفیر نے آخر میں لکھا ہوا ہے کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے اس کو کور کیسے کرنا ہے۔
اعظم خان نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے سائفر کے معاملے پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، شاہ محمودقریشی اور سیکریٹری خارجہ کی ایک میٹنگ کریں، شاہ محمود قریشی لیٹر پڑھ کر سنائیں گے، وہ جو بھی وہ پڑھ کرسنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے۔
اعظم خان مبینہ آڈیو میں مزید کہتے ہیں کہ پھر انیلسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے، کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنادی ہے، بس اس کا یہ کام ہوگا اور انیلسز ادھر ہی ہوگا۔
اعظم خان آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ انیلسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے، سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں وہ اپنی مرضی سے ڈرافٹ کرلیں گے۔
عمران خان مبینہ آڈیو میں اعظم خان سے پوچھتے ہیں کہ کس کس کو میٹنگ میں بلائیں گے؟ شاہ محمود آپ، میں اور سہیل؟۔
اعظم خان جواب میں کہتے ہیں بس۔ جس پر عمران خان کہتے ہیں ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں۔
اعظم خان مزید بات کرتے ہوئے سمجھاتے ہیں کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں، آپ یہ دیکھیں کہ وہ کونسلیٹ فار اسٹیٹ ہیں وہ پڑھ کر سنائیں گے تو میں آرام سے کاپی کرلوں گا، تو آن ریکارڈ آجائے گا کہ یہ چیز ہوئی ہے۔
عمران خان پھر کہتے ہیں کہ یہ سفیر نے تو لکھا ہے۔ جس پر اعظم خان کہتے ہیں ہمارے پاس تو کاپی ہی نہیں ہے، یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟۔
عمران خان کہتے ہیں کہ یہ یہاں سے ہی اٹھی ہے، اسی نے اٹھائی ہے، یہ بیرونی سازش بنادیتے ہیں۔
RELATED ARTICLES
Ad
Recent Posts
- Punjab’s caretaker cabinet refuses salaries, stay in official residences 28 January 2023
- Salman Khan gets court order against KRK 28 January 2023
- US passes bill limiting drawdowns from strategic oil reserve 28 January 2023
- موجودہ نظام ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا، شاہد خاقان عباسی 28 January 2023
- U19 Women’s T20 World Cup: Shafali Verma’s India vs Grace Scrivens’ England in inaugural title clash 28 January 2023
Old Archives
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020
- October 2020
- September 2020
- August 2020
- July 2020
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- January 2020
- December 2019
- November 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- June 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- July 2018