28 January 2023
  • 9:19 pm India imports discounted sunflower oil from Russia, Ukraine
  • 9:18 pm PM lashes out Imran for accusing Zardari of hatching assassination plot
  • 9:04 pm Imran Khan appeals to CJP to protect Fawad Chaudhry’s constitutional rights
  • 9:04 pm اسلام آباد میں پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان
  • 9:03 pm In first address after landing, Maryam Nawaz says PML-N not ‘scared’ of elections
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاک افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا ( General Sahir Shamshad ) نے آج اتوار 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں عہدہ سنبھالنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکت کی۔

جوائنٹ ہیڈکوارٹرز آمد پر نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ نئے سی جے سی ایس سی کا انتخاب رواں ماہ 24 نومبر کو وزیراعظم نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے کیا۔ جس کی سمری منظوری کیلئے صدرِ پاکستان کو ارسال کی گئی۔

قبل ازیں لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد نے گزشتہ سال اکتوبر 2021 میں راولپنڈی کور کے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک انٹر سروسز فورم ہے، جو تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطے کا کام کرتا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی وزیراعظم کے فوجی مشیر اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی عہدہ سنبھالنے کی تقریب 29 نومبر بروز منگل کو ہوگی۔ سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل عاصم منیر کو ذمہ داریاں سونپیں گے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES