علیشا، والد کے انتقال کے بعد رکشا چلاکر گھر کا سہارا بننے والی باہمت لڑکی
Abdul Gh Lone 29 November 2022 0 COMMENTSوالد کے انتقال کے بعد رکشا چلا کر گھر کا سہارا بننے والی 17 سالہ لڑکی عزم و ہمت کی روشن مثال بن گئی ہے۔
کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی رہائشی 17 سالہ علیشا نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے، گھر کا سہارا بننے کے لئے وہ صبح سے شام تک رکشا چلاتی ہے۔
علیشا کا کہنا ہے کہ ان کے والد بیمار تھے تو انہوں نے اسے رکشا چلانا سکھایا، والد کی بیماری کے دوران ہی سے رکشا چلانا شروع کیا۔
باہمت لڑکی کہتی ہے کہ اس کا کوئی بھائی نہیں ، وہ 6 بہنیں ہیں، جن میں سے 4 کی شادی شدہ ہیں، وہ اور اس کی ایک بہن اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں۔ نوکری نہ ملنے پر رکشا لیکر گھر چلانے کی نیت سے نکل پڑی۔
کرائے کے گھر اور دوسرے لازمی اخراجات نکالنے کے لئے اسے روزآنہ 800 روپے بچانے ہوتے ہیں جس کے بعد زندگی کی دوسری ضروریات کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔
علیشا کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہوچکا اور لوگ بھی اس کے رکشا میں بیٹھنے سے کتراتے ہیں، سڑک پر مجھے مشکل میں دیکھ کر مدد بھی کرتے ہیں اور کچھ دل دکھانے والی بات بھی کرتے ہیں۔
باہمت لڑکی کا کہنا تھا کہ والد کو اس پر بڑا مان تھا، رکشا چلانا شروع کیا تو محلے داروں اور کچھ رشتے داروں نے ہمت بندھائی، وہیں کچھ لوگ والد کے پاس جاکر کہنے لگے کہ لڑکی رکشا کیوں چلا رہی ہے کوئی دوسرا کام بھی تو کرسکتی ہے، والد نے اس وقت انہیں جواب دیا تھا کہ یہ ان کی لڑکی نہیں لڑکا ہے۔
علیشا کا کہنا تھا کہ جب والد حیات تھے تو وہ رکشے میں سواریاں لے جا کر پورے شہر جاتی تھی لیکن اب وہ علاقے سے باہر نہیں جاتی کیون کہ شہر میں خواتین کو تحفظ حاصل نہیں۔
رکشا چلا کر اپنے گھر کا پہیہ چلانے والی علیشا کی حکومت سے اپیل ہے کہ انہیں گھر فراہم کیا جائے تاکہ وہ کرائے کے گھر کی مشکل سے نکل سکے۔
RELATED ARTICLES
Ad
Recent Posts
- PM Shehbaz invites Imran to APC on ‘national challenges’ 3 February 2023
- PM reaffirms Pakistan’s unwavering support to Kashmiri brethren 3 February 2023
- Jaffar Mandokhail appointed PML-N’s Balochistan president 3 February 2023
- Dacoits loot motorcyclists near Kirthar’s Talanga Dam 3 February 2023
- Student’s hand fractured after being tortured at Karachi school 3 February 2023
Old Archives
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020
- October 2020
- September 2020
- August 2020
- July 2020
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- January 2020
- December 2019
- November 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- June 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- July 2018