24 February 2024
  • 6:16 am ‘How is this Naya Kashmir?’ Why end of term of panchayats worsens anxieties about Delhi rule
  • 1:06 am Zhalay Sarhad’s comments on marriage go viral
  • 12:48 am Horrific: Man shot, stabbed by his four friends
  • 12:47 am ‘Suits’ sets new streaming record in 2023
  • 12:37 am Three coordinated attacks thwarted in Balochistan’s Mach: Jan Achakzai
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان باڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار فائرنگ سے 5سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک افغان باڈر پر دہشت گردوں سے سرحد پار فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

دہشت گردوں نے ضلع کرم ميں پاک افغان بارڈر پر فوجي جوانوں کو نشانہ بنايا، شہداء میں کراچی کا 34سالہ لانس نائیک عجب نور، لکی مروت کا22سالہ سپاہی ضیاءاللہ، کرک کا23سالہ سپاہی ناہید اقبال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 18سالہ سپاہی سمیراللہ کا تعلق بنوں اور27سالہ سپاہی ساجد علی بہاولنگر کا رہائشی تھا۔

اس سے قبل بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈروں اور انتہائی مطلوب ملزمان سمیت 20 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک افسران سمیت 9 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے کیمپوں پر حملے کئے تھے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES