24 February 2024
  • 6:16 am ‘How is this Naya Kashmir?’ Why end of term of panchayats worsens anxieties about Delhi rule
  • 1:06 am Zhalay Sarhad’s comments on marriage go viral
  • 12:48 am Horrific: Man shot, stabbed by his four friends
  • 12:47 am ‘Suits’ sets new streaming record in 2023
  • 12:37 am Three coordinated attacks thwarted in Balochistan’s Mach: Jan Achakzai
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا۔

پی ٹی آئی حقوق ِ سندھ مارچ پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوامی رابطہ مہم کے لیے گھوٹکی روانہ ہو رہا ہوں اور سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام 15 سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں اور اب سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا۔ امید ہے سندھ کے عوام خودداری کا مظاہرہ کریں گے اور باہر نکلیں گے کیونکہ وقت آگیا ہے غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کے لیے آ گے بڑھو۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پنجاب آنے کا حق پہنچتا ہے اور وہ آئیں اپنی عوامی رابطہ مہم چلائیں اور ہمیں امید ہے سندھ حکومت ہمارے قافلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے کارکن نوٹ کر رہے ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایات کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنا مؤقف پیش کریں اور ہمیں بھی اپنا مؤقف پیش کرنے دیں۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES