5 June 2023
  • 9:17 pm Political issues can best be resolved through negotiations, consensus: SC
  • 9:11 pm Horrific crime: Shopkeeper dips child labourer’s hands into boiling oil
  • 9:11 pm PDM govt saved country by putting political capital at stake: PM Shehbaz
  • 9:10 pm یاسمین راشد کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت نو جون تک ملتوی
  • 9:10 pm New Zealand gives former PM Jacinda Ardern title of dame
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ لوٹا نہیں ہوں ، پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی تو میں رہوں گا ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی تو میں رہوں گا۔ پی ٹی آئی نہیں رہے گی تو میں بھی نہیں رہوں گا۔ معذرت کے ساتھ لیکن میں لوٹا نہیں ہوں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خوشی کے انڈیکس میں پاکستان سات درجے بہتر ہوا ہے۔ پاکستان اگر 67 نمبر پرہے تو ایشیا میں پہلے 15 ملکوں میں ہے۔

ان کہنا ہے کہ ہمارے ہاں تاثر ہے کہ یہاں مارا ماری ہے، عذاب آگیا ہے۔عوام کے ناخوش ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن خوشی کے انڈیکس میں ترقی بہتری کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرچ، دال، انڈے، چینی اور آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جنوری میں مینوفیکچرنگ 8.2 فیصد بڑھی ہے۔ ہماری گروتھ مضبوط ہے۔زراعت میں فصل بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ریزروز16.6 بلین ڈالرز پر کھڑے ہیں۔ ہمارا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 545 ملین پر آ گیا ہے ہماری امپورٹس میں کمی ہوئی ہے، 5.2 بلین پر آ گئی ہے۔ معاشی اعشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آرہی ہے۔ حساس قیمتوں کا اعشاریہ 36 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پوچھا ہے پیٹرول پر ریلیف کا خسارہ کیسے پوراکریں گے۔ ہم نے ہوم ورک مکمل کیا ہوا ہے ان کودے دیں گے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES