5 December 2023
  • 12:36 am Canada’s public broadcaster to cut 10% of workforce
  • 12:36 am Freezing rain to close Munich airport
  • 12:36 am Kay Kay Menon wishes ‘The Railway Men’ could be India’s Oscar entry
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

سکھ یاتریوں کی لاہور آمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنرلاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ سکھ یاتری 17 اپریل کو بیساکھی میلہ کے سلسلے میں گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے۔اس مرتبہ بھارت سمیت دنیا بھر سے 1900 سکھ یاتری بھارت آرہے ہیں۔

ڈی سی لاہورعمر شیر چٹھہ نے سکھ یاتریوں کی لاہور آمد کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے اور بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان رشید کو محکمہ اوقاف کے ساتھ مل کرتمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سول ڈیفنس کا بم اسکواڈ سوئپنگ کےعمل کوجاری رکھے گا۔

اس کےعلاوہ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ لیسکو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے جنریٹر کی فراہمی کو یقینی بنائے گا جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کودیکھے گا۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES