24 February 2024
  • 6:16 am ‘How is this Naya Kashmir?’ Why end of term of panchayats worsens anxieties about Delhi rule
  • 1:06 am Zhalay Sarhad’s comments on marriage go viral
  • 12:48 am Horrific: Man shot, stabbed by his four friends
  • 12:47 am ‘Suits’ sets new streaming record in 2023
  • 12:37 am Three coordinated attacks thwarted in Balochistan’s Mach: Jan Achakzai
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی افواج یوکرین میں نازی ازم کے خلاف جنگ کررہی ہیں۔

دوسری جنگ عظیم میں فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ یوکرین اور اس کے اتحادی ہماری تاریخی زمینوں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، ہماری سرحدوں پر ناقابل قبول خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی نازی ازم کے خلاف جنگ کررہے ہیں، روسی فوجی اپنے ملک اور اس کے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں تاکہ کوئی دوسری جنگ عظیم کے سبق کو نہ بھولے۔

دووسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس وہ سب کچھ بھول گیا ہے جو دوسری جنگ عظیم میں فتح حاصل کرنے والے ملکوں کے لیے اہمیت رکھتا تھا، عوام اس دن کو امن کے نعرے کے ساتھ مناتے ہیں لیکن روس نے یوکرین پراپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ روس ہر سال 9 مئی کو دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور اس کے اتحادی ممالک کوشکست دینے کی خوشی میں یوم فتح کے طور پر مناتا ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES