11 December 2023
  • 12:17 am Intense political rhetoric testament to in-time elections: Murtaza Solangi
  • 12:17 am CM Punjab launches cleanliness drive in Lahore to combat smog
  • 12:06 am WHO urges immediate humanitarian aid for Gaza
  • 12:06 am Nine electrocuted in accident at Brazil squatter camp
  • 11:47 pm Four policemen injured in Dadu attack
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

لاہورہائی کورٹ نے سیف سٹی ای چالان کوغیر قانونی قرار دے دیا۔

ای چالان سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے محفوظ فیصلہ سنايا اورلاہور میں سیف سٹی ای چالان کوغیرقانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کی خلاف تمام درخواستیں منظورکرلیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک سگنلز پر کیمرے اور سنسرز لگا رکھے ہیں، جن
سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودبخود چالان ہو جاتا ہے اور چالان گاڑی مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے۔

شہریوں کو شکایت تھی کہ لاہور میں ایک گاڑی کے سیکڑوں چالان کیےجاتے ہیں، اور اس نظام کے تحت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا اور جرمانہ ہوجاتا ہے، جن کے درجنوں چالان ہوگئے ہیں اور جرمانے ادا نہیں کیے گئے، آئے روز ٹریفک پولیس ایسی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES