6 December 2023
  • 1:06 am ‘Grand Theft Auto VI’: What we learned from the trailer
  • 12:36 am Italy issues arrest warrants for crew in Russian escape job
  • 12:36 am DRAP approves registration of life-saving medicines
  • 12:18 am SBP injects Rs454.6 billion into market
  • 12:17 am Abhishek Bachchan and Aishwarya Rai Bachchan getting divorced?
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

رہنما ن لیگ عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ آج جو آڈيو سامنے آئی ہے اس ميں يہ بات واضح ہوگئی کہ سابق دور حکومت میں ہيروں کے ذريعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ دبئی ميں ہيرے بيچے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا جيولری بيچی ہے اور اس مقصد کےلیے وزيراعلیٰ سيکريٹريٹ کو پيسے بنانے کا ذريعہ بنايا گيا۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ فرح خان اور ان کے شوہر کو32کروڑ روپے کی چھوٹ دی گئی، ايمنسٹی اسکيم کے ذريعے ٹيکس چھوٹ تعلقات کی بنياد پردی گئی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بڑا چور پاکستان کی تاريخ ميں نہيں آيا، کام کم ہوئے ہيرے زيادہ مانگے جارہے ہيں، يہ کئی ہيرے تھے جو دبئی ميں بيچے گئے،کالا دھن سفيد کيا گيا۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب ميں پيسوں کےعيوض افسران کی تعيناتی کی گئی، عمران خان کاکوئی ذريعہ آمدن نہيں، بنی گالہ کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس آڈيو ميں مطالبات ايک ہيرے تک محدود نہيں، يہ آڈيو تو صرف ٹريلر ہے۔

لیگی رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا عمران خان کی غربت مٹانے ميں دو خواتين کا ہاتھ ہے، ان کی کرپشن کے ثبوت باری باری سامنے آرہے ہيں۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES