5 December 2023
  • 12:36 am Canada’s public broadcaster to cut 10% of workforce
  • 12:36 am Freezing rain to close Munich airport
  • 12:36 am Kay Kay Menon wishes ‘The Railway Men’ could be India’s Oscar entry
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس آج بروز جمعرات 9 جون کو ہو گا۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنڈا کے مطابق پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکا اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس کیے جانے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مشترکا اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس کیے جانے والے نیب ترمیمی بل کو بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈا کے مطابق سینیٹ سے منظور نہ کیے جانے والا قومی ٹیکنالوجی بورڈ اور پاک یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ایمرجنسی ٹیکنالوجی بل کو آج ہونے والے مشترکا اجلاس میں ٹیبل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سینیٹ سے منظور نہ ہونے والا والدین کے تحفظ کا بل بھی آج پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس آج شام 4 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس پہلے حکومت نے 7 جون 2022 کو طلب کیا تھا، تاہم ہھر اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔

مشترکا اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مراسلہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو بھجوا دیا تھا۔ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا اجلاس 7 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے اب آج 9 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی قومی اسمبلی کے قواعد 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES