5 December 2023
  • 12:06 am Watch: England’s Sam Curran bats while wearing sunglasses against West Indies
  • 12:06 am Pakistan unveils National Aviation Policy 2023
  • 11:47 pm Kohistan girl murder’s prime suspect arrested
  • 11:37 pm General elections: Army’s assistance sought amid ‘shortfall’ of security personnel
  • 11:37 pm ‘Animal’: Ranbir Kapoor’s film lambasted over representation of women
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران آئی ایم یاف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں، 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی، حالات خراب ہورہے ہیں، سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، امپورٹڈ حکومت کو غریبوں کی نہیں اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے، خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب بجلی قیمت میں اضافہ کا تیسرا کرنٹ لگے گا، فارن ترسیلات،فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک مہینے میں درآمدگی بل سو فیصد بڑھ گیا ہے، 7بلین ڈالرز کے ریزرو، ایک بلین کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی، ایل این جی مہنگی اور ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے، اور یہ آئی ایم ایف کے معاہدے کیلئے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES