9 December 2023
  • 9:37 am Watch, highlights ISL 2023-24: Mumbai City FC thump Bengaluru FC 4-0 to climb into top four
  • 9:36 am Sharing Parliamentary login details disturbs national security, says panel on Mahua Moitra expulsion
  • 8:39 am ‘No data’ and other tactics: How the government is dodging RTI queries on health pacts with Big Tech
  • 8:37 am In Ken Loach’s ‘The Old Oak’, a solidarity that transcends differences
  • 8:36 am The mystery of Snowa Borno: A Finnish woman who writes in Hindi, or a male writer’s nom de plume?
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے اور قانونی نکات رکھیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ نے علی ظفرایڈووکیٹ کی زیر صدارت قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کی ہے۔

قانونی ٹیم سے بات کے بعد چوہدری پرویزالہیٰ نے بتایا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے، تحریک انصاف کے کچھ ارکان حج کے لئے گئے ہیں، جب کہ بعض ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہيں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اراکین کی مجموعی تعداد 371 ہے، جن میں سے آزاد امیدوار اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار بھی شامل ہیں، جب کہ ن لیگ کے ہی فیصل نیازی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ جو تاحال منظور نہیں کیا گیا۔

اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکان کی کل تعداد 165 تھی جو فیصل نیازی کے استعفے کے بعد 164 رہ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے 7 ارکان بھی اسمبلی کا حصہ ہیں، جب کہ 4 آزاد ارکان اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی مجموعی تعداد 176 بنتی ہے، جب کہ اس کے برعکس تحریک انصاف کے اراکان کی تعداد 158 ہے، کیوں کہ ان کے 25 ارکان ڈی سیٹ ہوچکے ہیں۔ ورنہ یہ تعداد 183 تھی۔

تحریک انصاف کی واحد اتحادی جماعت ق لیگ کے ارکان کی تعداد 10 ہے، اور اس طرح اپوزیشن کے پاس اسمبلی میں 168 کی تعداد موجود ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES