5 June 2023
  • 10:46 pm پی ٹی آئی امریکی کانگریس سےپاکستان مخالف بیانات دلوانے کی منتیں کرنے لگی
  • 10:46 pm وزیراعلیٰ بلوچستان کا اقتصادی کونسل کے اجلاس شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • 10:36 pm Court to not interfere in economic matters: CJP
  • 10:36 pm کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ، خاتون جاں بحق
  • 10:36 pm سعودی عرب کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

کراچی سمیت صوبے بھر میں تیز بارشوں کے باعث سندھ حکومت نے کل عام تعطیل کااعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے شدید طوفانی بارشوں کے باعث کل بروز پیر25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

حکام کے مطابق بلدیاتی اداروں سمیت ضروری عملے بدستورکام جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت، بلدیات پی ڈی ایم اے ریلیف آپریشن کاعملہ ڈیوٹی سرانجام دیتا رہے گا۔

وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کردی ہے جبکہ حکومت کی شہریوں سے نقل و حرکت کم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا، جو 28 جولائی تک برقرار رہ سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب امعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے۔ جامعہ کراچی کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں کل سیمسٹرکے امتحانات ہونے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES