5 December 2023
  • 12:36 am Canada’s public broadcaster to cut 10% of workforce
  • 12:36 am Freezing rain to close Munich airport
  • 12:36 am Kay Kay Menon wishes ‘The Railway Men’ could be India’s Oscar entry
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل درابن گاؤں کہاوڑ میں خاتون کے ہاں امدادی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی۔

ریسکیو 1122 ٹیم نے سیلابی میں پھنسی حاملہ خاتون کو کشتی کے ذریعے ایمبولینس میں منتقل کیا، جہاں ایمبولینس میں ہی ریسکیو1122 ٹیم کی نگرانی میں بچے کی باحفاظت پیدائش ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بچے کے کان میں اذان بھی دی۔

ڈیرہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122 کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تحصیل درابن گاؤں کہاڑو میں اتوار کے روز ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی۔

سیلابی علاقے سے حاملہ خاتون کو کشتی میں محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا، تاہم لواحقین کی باہمی رضا مندی سے حاملہ خاتون کی ڈیلیوری ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنشنز نے ایمبولینس میں کی۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بچے کے کان میں اذان بھی دی۔ امدادی کارروائیاں چار روز سے جاری ہیں۔ جہاں کشتیوں کے ذریعے سیکڑوں محصور افراد کو نکالا گیا۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES