9 December 2023
  • 10:18 am Sydney bakes in hottest day in three years
  • 10:17 am Anti-collision system Kavach deployed on 1465 Route km, 139 locomotives, work underway in major corridors
  • 10:09 am Israel strikes Gaza after failed UN ceasefire bid
  • 10:07 am Watch: This Mumbai police station has turned into a home for street dogs thanks to a senior officer
  • 10:06 am Pro Kabaddi League: Naveen helps Dabang Delhi beat Bengaluru Bulls; Puneri Paltan thump U Mumba
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیکورٹی حکام نے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ایمفیٹامین (نشہ آور کیمیکل) گولیاں ضبط کرکے اس کی اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد المجیدی (Maj. Muhammad Al-Nujaidi) کے مطابق ایمفیٹامین کی اتنی بڑی مقدار میں گولیاں آتے سے بھرے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں جسے ریاض کی ڈرائی پورٹ سے کلیئر کرائے جانے کے بعد ملزمان اپنے گودام میں لے آئے تھے۔

میجر محمد المجیدی نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور استغاثہ کے حوالے کرنے سے پہلے ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں اتنی بڑی تعداد میں منشیات اسمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے ، اس کی مالیت کروڑوں ریال ہے۔

میجر محمد المجیدی نے کہا کہ سیکیورٹی حکام اس طرح کی اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور منشیات کی اسمگلنگ میں حصہ لینے والے ہر شخص کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES