5 December 2023
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
  • 12:17 am Asif Zardari rules out possibility of ‘seat adjustment’ with any party
  • 12:17 am ‘I’m alone at home” minor boy’s confession about parents goes viral
  • 12:06 am Watch: England’s Sam Curran bats while wearing sunglasses against West Indies
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 27 افراد جاں بحق اور 87 زخمی ہوگئے، سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 80 اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب سے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 15، خیبرپختونخوا میں 7، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں ایک شخص جان سے گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں سیلاب اور بارشوں سے مجموعی ہلاکتیں 1191 ہو چکیں جبکہ 3 ہزار 641 افراد زخمی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد، 246 خواتين اور 399 بچے شامل ہیں۔

مزید جانیے: سندھ میں سیلاب سے ہر 10واں شہری بے گھر

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک سیلاب اور بارشوں سے 3 لاکھ 72 ہزار 823 گھر تباہ ہوئے جبکہ 7 لاکھ 33 ہزار 536 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 243 پل تباہ اور 5 ہزار 63 کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES