5 December 2023
  • 12:36 am Canada’s public broadcaster to cut 10% of workforce
  • 12:36 am Freezing rain to close Munich airport
  • 12:36 am Kay Kay Menon wishes ‘The Railway Men’ could be India’s Oscar entry
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیوی بلے باز میتھیو ہیڈن کو مخصوص مدت کےلیے قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ وہ ورلڈ ٹی 20 میں ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ میتھیوہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم 15 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچے گی۔ اس سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہہ فریقی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے میتھیو ہیڈن کی قومی ٹیم منجمنٹ میں واپسی پر انھیں خوش آمید کہا ہے۔

رمیز راجہ نے امکان ظاہر کیا کہ میتھیو ہیڈن کی قومی ٹیم منجمنٹ میں واپسی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی کیوں کہ ان کو آسٹریلیوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق علم ہے۔

میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں واپسی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر پرجوش ہوں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو ایشیا کپ میں بھی فولو کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیوی بلے باز میتھیو ہیڈن اس سے قبل پچھلے برس متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES