6 December 2023
  • 1:06 am ‘Grand Theft Auto VI’: What we learned from the trailer
  • 12:36 am Italy issues arrest warrants for crew in Russian escape job
  • 12:36 am DRAP approves registration of life-saving medicines
  • 12:18 am SBP injects Rs454.6 billion into market
  • 12:17 am Abhishek Bachchan and Aishwarya Rai Bachchan getting divorced?
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ( Army Chief General Qamar Javed Bajwa ) نے تمام فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) ( GHQ ) میں 251 ویں کور کمانڈرز ( Corps Commander Conference ) کانفرنس ہوئی۔ اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات سمیت سیلاب متاثرین بالخصوص بچوں اور خواتین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے پر آرمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی تعریف کی گئی۔

آرمی چیف نے ہنگامی بنیادوں پر اہم راستوں اور مواصلاتی ڈھانچے تک رسائی بحال کرنے پر بھی آرمی انجینیرز اور ایف ڈبلیو او کی بھی تعریف کی۔ سپہ سالار نے فارمیشنوں کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف، بحالی، تعمیر نو پر توجہ دیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد کریں۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں سرحدوں کی صورت حال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ فورم کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ فارمیشنوں کو تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں ( ایل ای اے ) کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

اس موقع پر آرمی چیف تمام فارمیشنوں کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کی لہرکو دوبارہ نہیں ابھرنے نہیں دیا جائیگا۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES