24 February 2024
  • 6:16 am ‘How is this Naya Kashmir?’ Why end of term of panchayats worsens anxieties about Delhi rule
  • 1:06 am Zhalay Sarhad’s comments on marriage go viral
  • 12:48 am Horrific: Man shot, stabbed by his four friends
  • 12:47 am ‘Suits’ sets new streaming record in 2023
  • 12:37 am Three coordinated attacks thwarted in Balochistan’s Mach: Jan Achakzai
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ امید ہے ادارے اب عمران خان کو لگام ڈالیں گے، عمران خان کو لگام ڈال کر قوم کو بھیانک انجام سے بچایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف مخالفت میں ایک بت تراشا گیا، ادارے کمزور کیے گئے، امید ہے ادارے بھی اب اسے لگام ڈالیں گے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف دشمنی میں اسے قوم سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ مذہب سے کھیلا سلامتی سے کھیل رہا ہے، وہ ریاست کی سلامتی سے کھیل جائے اورہم دیکھتے رہ جائیں، کیا اس کو ریاست سے بار بار غداری کا مرتکب ہونے دیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی بتائے گا عمران سے ڈھیل کے مقاصد کب قوم کے سامنےآئیں گے، کھلنڈرے کھلاڑی کی ضرورت کب پوری ہو گی، اس شخص نے قوم میں تقسیم ڈالی، اب اداروں کو ذمہ داری پوری کرناچاہیے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے شخص کے معاملات منظرعام پر آنے والے ہیں، بشری بی بی بھی مخالفین کے خلاف غداری غداری کھیلتی رہیں، ڈیل کے مقاصد تو قوم کے سامنے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کمیٹی قومی مفاد میں سہولت کاری کرنے پر بھی ایکشن لے، اسے لگام ڈال کر قوم کو بھیانک انجام سے بچایا جا سکتا ہے، کیا اسے لگام عوام ڈالیں گے یا ریاستی ادارے اپنی زمہ داری پوری کرتے ہوئے لگام ڈالیں گے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES