9 June 2023
  • 6:06 am In Kashmir, Army unit booked as young man dies of electric shock
  • 1:36 am Trailer of ‘The Witcher’ Season 3 Volume 1 wins hearts
  • 1:36 am Hand grenade attack on SSP’s squad in Naseerabad
  • 1:06 am Digital census completion: Rs50 commemorative postal stamp issued
  • 1:06 am India man chops partner’s body, boils them in pressure cooker
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے مبینہ امریکی دھمکی آمیز سفارتی خط کی نقل کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے معاملہ سنگین قرار دے کر تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کے نمائندے اور وزراء بھی شامل ہیں۔ کمیٹی عمران خان، اعظم خان اور سابق وزراء کیخلاف کارروائی کا تعین کرے گی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے آڈیو لیکس کی تحقیقات سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

اعلامیے کے مطابق سائفر کے متعلق آڈیوز نے عمران خان حکومت کی سازش کو بے نقاب کردیا۔ ریاست کیخلاف جعلسازی کے ذریعے ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیاگیا، سفارتی خط کومن گھڑت معنی دینا قومی مفادات کے قتل کے مترادف ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں ہراساں کرنےکی پُر زور مذمت کی اور مریم اورنگزیب کو مثالی تحمل مزاجی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ریکوڈک کیس پر صدر مملکت کے زریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے پراتفاق کرلیا گیا جبکہ وزارت داخلہ کی سفارش پرای سی ایل میں 12 نئے نام شامل کرنےاور3 نام نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

دوسری جانب ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم تھا کہ یہ سب کرنا ملکی مفادمیں نہیں ہے مگر اس کے باوجود ڈپلومیٹک سائفرکو توڑمروڑ کرپیش کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ سب اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے کیا۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES