11 December 2023
  • 12:17 am Intense political rhetoric testament to in-time elections: Murtaza Solangi
  • 12:17 am CM Punjab launches cleanliness drive in Lahore to combat smog
  • 12:06 am WHO urges immediate humanitarian aid for Gaza
  • 12:06 am Nine electrocuted in accident at Brazil squatter camp
  • 11:47 pm Four policemen injured in Dadu attack
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو تیار کررہا ہوں،اس بار کال دی تو واپسی نہیں ہوگی۔

ایڈورڈز کالج پشاور میں سیمینار سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدترین مہنگائی ہے، قوم نیچے جا رہی ہے اور یہ این آر او لیکرآتے ہیں اوراپنے کیسز معاف کراتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں جن کوسزا ہوئی انہیں عدالتوں نے بری کردیا، یہ ملک کو لوٹتے ہیں، بھاگ جاتے ہیں اور ڈیل کرکے دوبارہ آجاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانیوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ڈاکا مارنا ہے تو بڑا ڈاکا مارو، کیونکہ بڑے ڈاکو آزاد اور چھوٹے چور پکڑے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہوں وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرتی، جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں غربت ہوتی ہے، جب ظلم کے سامنے سر جھکاتے ہیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم آفس سے جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پیٹ ابھی بھی نہیں بھرے ہیں، مریم داماد کیلئے پیسہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی ذمہ دارکون ہے؟ زیراعظم آفس کی سیکیورٹی لیپس ہونے کا مطلب ہے کہ دشمنوں کے پاس ہماری حساس معلومات چلی گئی ہیں۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES