9 December 2023
  • 5:36 pm Canada’s surging cost of living fuels reverse immigration
  • 5:36 pm Man tries to kill children, attempts suicide in Karachi
  • 5:22 pm Bilawal Bhutto lambasts Nawaz Sharif in Lower Dir rally
  • 5:22 pm PTI’s Asad Qaiser re-arrested after getting bail
  • 5:22 pm Ethan Crumbley gets life in prison for 2021 school shooting
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

متحدہ قومی موومنٹ کی لندن میں 7 مہنگی پراپرٹیز کے حصول کے لیے فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان رکارڈ کرادیا۔

لندن ہائیکورٹ میں پراپرٹیز تنازع کیس میں آج تیسرے روز کی کارروائی ہوئی۔ فاروق ستار نے بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کی صورت حال اور پارٹی قائد کو نکالنے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کسی دباؤ میں آکر نہیں نکالا گیا بلکہ مزید نقصان سے بچنے کیلئے یہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ تھا۔

دوران سماعت فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی پاکستان سے کنٹرول ہوگی، اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے سے قبل بانی متحدہ سے اجازت نہیں لی تھی۔

خیال رہے کہ پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پراپرٹیز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی پر غریب اور ناداروں کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے آمدن سے غربا کی امداد نہ کرکے شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایم کیو ایم لندن کو ان کے غلط استعمال سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ بانی متحدہ کی 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر کے بعد انھیں پارٹی قیادت سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES