5 December 2023
  • 12:36 am Canada’s public broadcaster to cut 10% of workforce
  • 12:36 am Freezing rain to close Munich airport
  • 12:36 am Kay Kay Menon wishes ‘The Railway Men’ could be India’s Oscar entry
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی سمری کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پر 10 بجے خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، سمری پر دستخط نہ کرنے سے آئینی عمل میں رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین و قانون میں آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، اعتماد کے ووٹ کی قرار داد کے حق میں 186 اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES