5 December 2023
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
  • 12:17 am Asif Zardari rules out possibility of ‘seat adjustment’ with any party
  • 12:17 am ‘I’m alone at home” minor boy’s confession about parents goes viral
  • 12:06 am Watch: England’s Sam Curran bats while wearing sunglasses against West Indies
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہیں۔ آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعوی کریں۔

زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی۔ اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آچکی ہے۔ اسمبلیاں تحلیل نہ کرتےتو عام انتخابات نہیں ہونے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوے روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہوگی۔ ابھی اُن کا ایک اورمیڈیکل چیک اپ ہونا ہے، ٹھیک ہوکرانتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ 27 جنوری کو ویڈیو کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کا پلان سی بنا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہیں۔ آصف زرداری نے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے۔ سندھ حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ میرے خلاف استعمال کیا جا رہاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وم کو بتارہوں کہ جو نام میں نے دیے ہیں آصف زرداری کے علاوہ وہ نام بھی آنے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کرایا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف متنازع بیان پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے ان کی وکیل فاروق ایچ نائیک نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے، جس میں 10 ارب روپے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES