29 September 2023
  • 3:36 pm Man complains of stomach pain for 2 years, doctors surprised to find earphones, hairclip, marble inside his body
  • 3:22 pm
    ‘Found out about her through videos’: Father of Ujjain rape survivor
  • 3:20 pm After 14 years of marriage, husband finds wife is an illegal immigrant from Bangladesh, files FIR
  • 3:19 pm Union Minister Hardeep Puri puts AAP Punjab govt in dock, says take initiative on stubble burning
  • 3:17 pm 1992 Vachathi atrocities case: Madras HC upholds conviction of all 215 officials
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستان ( Pakistan ) بھر میں کشمریوں ( Kashmir Day ) سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر آج بروز اتوار مورخہ 5 فروری کو منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارتی جبر سے آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جب کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کا ظالمانہ رويہ جبری گمشدگيوں اور پيلٹ گن کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے۔

مظلوموں کی آواز ميں آواز ملانے کا دن، یوم یکجہتی کشمیر آض منایا جا رہا ہے۔ تینتیس برس قبل پانچ فروری کو جو سلسلہ شروع ہوا، وہ آج بھی جاری ہے اور آزادی ملنے تک نہيں رکے گا۔ کشمیر اور پاکستان، دو قالب، یک جان ہیں، کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنے کرتے نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب اور سیمینار ہوں گے جن میں قابض فورسز کی بربریت کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتیں اقوام متحدہ کے دفتر میں یو این او کی قراردادوں کے تحت کشمیر میں استصواب رائے کرانے کے مطالبے پر مشتمل یادداشتیں پیش کریں گی۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES