پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کے لیے پرجوش
Abdul Gh Lone 5 March 2023 0 COMMENTSپاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور عروج ممتاز اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی مرینہ اقبال نے راولپنڈی میں اگلے ہفتے خواتین کے نمائشی میچوں کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 8 کے دوران پہلی بار خواتین کے درمیان نمائشی میچز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا کے 7 ممالک سے 10 کھلاڑی حصہ لیں گی۔
اس سے حوالے سے 78 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مرینہ اقبال نے کہا کہ نمائشی میچز خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ یہ میچ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ستاروں سے سیکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔
مرینہ اقبال نے کہا کہ جب ہم کھیلتے تھے تو ہم ہمیشہ ایسے مواقع کا انتظار کرتے تھے، ستاروں سے ملتے تھے، ان سے بات چیت کرتے تھے اور ان سے ان کی مہارت اور فٹنس کے بارے میں پوچھتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے، ان سے سیکھنے، ان سے مقابلہ کرنے اور یہ بھی دیکھنے کا موقع ہے کہ وہ کھیل میں کہاں کھڑے ہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میرنے کہا کہ میں واقعی بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ پہلی بار ویمن لیگ کے نمائشی میچز ہو رہے ہیں۔ اس سے خواتین کرکٹرز کو آگے آنے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ نمائشی میچز مقامی کھلاڑیوں کے لیے جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں کو جاننے اور سمجھنے کے لیے بہت اہم ہیں کہ بین الاقوامی کھلاڑی کیا کر رہے ہیں، وہ اپنی مہارت کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں اور دباؤ کے حالات میں وہ کس طرح کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک میں ہونے والی لیگ نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد دے گی بلکہ یہ انہیں غیر ملکی لیگز میں منتخب ہونے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ویمن نمائشی میچ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان
عروج ممتازکا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے ساتھ ہونے والے یہ نمائشی میچز ایک بہت بڑی چیز ہے، یہ دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور نوجوان سامعین کو آگے آنے اور اس کھیل کو اپنانے کے لیے راغب کرے گا۔
انھوں نے پنڈی کے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور خواتین کی کرکٹ کی حمایت کریں اور خواتین کی کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
واضح رہے کہ نمائشی میچزمیں دو ٹیمیں مدِمقابل ہونگی۔
ایمازون: بسمہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عریشہ نور، ایمن فاطمہ، فاطمہ خان، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، کائنات امتیاز، لورا ڈیلانی (آئرلینڈ)، لارین ونفیلڈ ہل (انگلینڈ)، مایا باؤچر (انگلینڈ)، نشرح سندھو، صدف شمس، ٹمی بیومونٹ (انگلینڈ)، ٹیس فلنٹوف (آسٹریلیا) اور اُمِ ہانی۔
سپر ویمنز: ندا ڈار (کپتان)، ایمن انور، چماری اتھاپتھو (سری لنکا)، ڈینی ویاٹ (انگلینڈ)، ارم جاوید، جہاں آراء عالم (بنگلہ دیش)، لورا وولوارڈٹ (جنوبی افریقا)، لی تاہوہو (نیوزی لینڈ)، منیبہ علی، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ، سیدہ معصومہ زہرا، طوبیٰ حسن۔
یاد رہے کہ ثنا میر،عروج ممتاز اور مرینہ اقبال پی ایس ایل 8 کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
RELATED ARTICLES
Ad
Recent Posts
- Kohistan girl murder’s prime suspect arrested 4 December 2023
- General elections: Army’s assistance sought amid ‘shortfall’ of security personnel 4 December 2023
- ‘Animal’: Ranbir Kapoor’s film lambasted over representation of women 4 December 2023
- Cyclone Michaung: 5 killed, flights cancelled as heavy rain pounds Chennai 4 December 2023
- Justice Mazahar Naqvi submits response to SC registrar’s notice 4 December 2023
Old Archives
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020
- October 2020
- September 2020
- August 2020
- July 2020
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- January 2020
- December 2019
- November 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- June 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- July 2018