5 December 2023
  • 12:36 am Canada’s public broadcaster to cut 10% of workforce
  • 12:36 am Freezing rain to close Munich airport
  • 12:36 am Kay Kay Menon wishes ‘The Railway Men’ could be India’s Oscar entry
  • 12:18 am England’s Jofra Archer withdraws from IPL 2024
  • 12:17 am ECP approves transfers, postings of 17 Sindh officers
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آرام کروانے پر ناراض ہوگئے اورانہوں نےافغانستان کیخلاف سیریز میں آرام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بابر اعظم کی بلے بازی کی مہارت کے بیرون ملک بھی چرچے

باخبر ذرائع کے مطابق بابر اعظم سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آرام کروانے پر ناراض ہوگئے اور انہوں نے افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام کرنے سے انکار کردیا ہے، بابر اعظم نے آرام نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق سلیکشن کمیٹی کو آگاہ کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم سلیکشن کمیٹی کے آرام کروانے سے لاعلم تھے،اورسلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے سے نالاں ہیں، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے متعلق کوئی مشورہ لیا۔

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے کہا ہےمیں اور محمد رضوان مکمل فٹ ہیں فارم لگی ہوئی ہے ہمیں آرام کروانا سمجھ سے باہر ہے،کپتان شاہین ہو یا میں کوئی فرق نہیں پڑتا دکھ اس بات کا ہے کہ میرے سے مشورہ تو کر لیتے۔

بابر اعظم کی ٹرافیز اور کیپس کیساتھ ایک تصویر

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی شان مسعود کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھی، اوپر سے پریشر آیا تو شان مسعود کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، اس کے علاوہ خوشدل شاہ،آصف علی، محمد نواز اور حیدر علی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے، جبکہ صائم ایوب کو بہترین پرفارمنس پر اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کل قذافی اسٹیڈیم میں 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES