9 June 2023
  • 6:06 am In Kashmir, Army unit booked as young man dies of electric shock
  • 1:36 am Trailer of ‘The Witcher’ Season 3 Volume 1 wins hearts
  • 1:36 am Hand grenade attack on SSP’s squad in Naseerabad
  • 1:06 am Digital census completion: Rs50 commemorative postal stamp issued
  • 1:06 am India man chops partner’s body, boils them in pressure cooker
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس کے حوالے سے محفوظ ملک بنتا جارہا ہے۔

بہاولپور میں وہاب ریاض نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہر میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ جبکہ مفت آٹے کی تقسیم کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس کے حوالے سے محفوظ ملک بنتا جارہا ہے، انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لیے کرکٹ کے دروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے بعد اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے لیے آرہی ہیں۔ انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق مکمل بریف کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں، پاکستان کھیلوں کیلیے محفوظ ملک ہے، وہاب ریاض

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے اس علاقے میں کئی منصوبے چل رہے ہیں، کرکٹ کے لیے سہولیات پر کام جاری ہے، علاقے میں اکیڈمی بننی چاہیے۔

سیاست سے متعلق صحافی کے سوال پر وہاب ریاض نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ سیاست میں ہوں تو منسٹر لگا ہوں۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES