5 June 2023
  • 10:17 pm Fazal-ur-Rehman says Pakistan to get cheap Russian oil soon
  • 10:16 pm وسیم اکرم نے بھارتی اوپنر شبمن گل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
  • 10:06 pm WATCH: Meet the new ‘kaam wali bai’ – Katrina Kaif
  • 9:46 pm جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید
  • 9:36 pm Pakistan Army soldier martyred in South Waziristan gunfight: ISPR
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

وزیراعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی فہد ہارون کی ملاقات ہوئی۔ پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاون خصوصی فہد ہارون نے ملک میں ڈیجیٹل خواندگی اور ای بزنسز کے فروغ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کو کوششیں جاری رکھنے اور ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ڈومین میں غلط معلومات کا سدباب کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

فہد ہارون نے تفویض کردہ ٹاسک کی تکمیل کے لیے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

فہد ہارون کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرکے شہریوں کو ڈیجیٹل معیشت کے فوائد حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES