5 June 2023
  • 10:46 pm پی ٹی آئی امریکی کانگریس سےپاکستان مخالف بیانات دلوانے کی منتیں کرنے لگی
  • 10:46 pm وزیراعلیٰ بلوچستان کا اقتصادی کونسل کے اجلاس شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • 10:36 pm Court to not interfere in economic matters: CJP
  • 10:36 pm کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ، خاتون جاں بحق
  • 10:36 pm سعودی عرب کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستان کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز کے لیے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کر لی۔

نیوزی لینڈ نے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے رابطہ کیا اور اس دوران کنسلٹنٹ بننے کی آفر کی، اسی دوران ثقلین مشتاق نے قریبی دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کے کنسلٹنٹ بننے کی آفر قبول کرلی۔

ثقلین مشتاق کیویز کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ پاکستان کے خلاف سیریز میں کام کرینگے، وہ آج پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پر امریکا روانہ ہوئے، امریکا جانے سے قبل ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو آفر قبول کرنے سے متعلق بتا دیا۔

کیویز بورڈ نے ثقلین مشتاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے اس لئے آپ کی خدمات چاہئیے۔ آپ کی کوچنگ میں پاکستان نے اچھے رزلٹس دئیے پاکستان ٹیم کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا آپکی مدد درکار ہے ۔

ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بطور کنسلٹنٹ 12 اپریل کو جوائن کرینگے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES