28 September 2023
  • 12:16 am Businessman’s house raided in Karachi, foreign currency recovered
  • 11:47 pm Development budget likely to be reduced amid IMF pressure
  • 11:47 pm Pakistan prepares strategy to cope with gas crisis
  • 11:36 pm Watch: Pakistan Cricket Team arrive in India for World Cup 2023
  • 11:36 pm New delimitations: Karachi’s NA, PA seats increased
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اورامیرجمعیت علمااسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے پہلے مذاکرات کیےنہ اب کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو وہاں پہنچا دیا ہے جہاں کوئی اسے اٹھا نہیں سکتا ۔پہلے امریکا کے خلاف چورن بیچا اب اسی کی منت سماجت کر رہا ہے ۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاایجنڈاپاکستان کوکمزورکرنا ہے،اس نےاپنےدورحکومت میں معیشت کا قتل کیا،قوم کواس کی سزامل رہی ہے،2018میں دھاندلی ہوئی توہم نےجس کوذمہ دارسمجھااس پربات کی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ادارے کےخلاف نہیں ہیں،عدلیہ جانبداری کامظاہرہ کررہی اس لیےعوامی عدالت میں گئے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک چیئرمین پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے کی صورت میں پاکستان کو پیسے دینے کو تیار نہیں ، آئی ایم ایف پاکستان مخالف قوتوں کا فرنٹ مین اور سیاسی ادارہ بن چکا ہے ۔

امیر جمعیت علما اسلام نے کہا کہ سب کچھ قانون کےمطابق ہوتارہےگانومئی کےواقعےکی اصل مدعی ریاست ہے،ریاست کےحوالےسےہماراآرمی ایکٹ حرکت میں آچکاہے،آرمی ایکٹ آئین اورقانون کاحصہ ہے،عدالتی سلسلہ چل رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے،توقع کی جاسکتی ہےکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرالیکشن لڑیں، الیکشن کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کریں گے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES