27 September 2023
  • 10:37 pm India plans to import next batch of cheetahs from Northern Africa
  • 10:36 pm Australia in India: Glenn Maxwell stars as visitors win third ODI to end losing streak
  • 10:06 pm Digital transactions sustained growth during FY22-23: SBP
  • 9:40 pm PPP forms legal team to challenge new delimitations
  • 9:38 pm Union Health Minister Mansukh Mandaviya Launches News18’s ‘Sanjeevani-United Against Cancer’
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

جنوبی وزیرستان میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا، اس دوران ایک جوان جام شہادت نوش کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔شمالی وزیرستان : فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق 30سالہ محمد صابر کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا،علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیااور 2دہشتگرد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES