27 September 2023
  • 10:47 pm Pakistan Army will continue to play role in ensuring peace, stability in KP: COAS
  • 10:37 pm India plans to import next batch of cheetahs from Northern Africa
  • 10:36 pm Australia in India: Glenn Maxwell stars as visitors win third ODI to end losing streak
  • 10:06 pm Digital transactions sustained growth during FY22-23: SBP
  • 9:40 pm PPP forms legal team to challenge new delimitations
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان بھارتی اوپنر شبمن گل عالمی کرکٹ کے مستقبل کا سپر سٹار ہے، پاور پلے اوورز کے دوران شبمن گل کو گیند کرنا سچن ٹنڈولکر کی طرح ہے۔

خیال رہے کہ شبمن گل حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار فارم میں رہے ہیں، جہاں وہ 3 سنچریوں سمیت 890 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

وسیم اکرم کے مطابق پاور پلے میں گل کو گیند کرنا ایسا ہی ہے جیسا پاور پلے اوورز میں سچن ٹنڈولکر کا سامنا کرنا ہے۔ جب میں گل جیسے کھلاڑی کو باؤلنگ کرتا ہوں، یہاں تک ٹی 20 فارمیٹ میں بھی، ایسا لگتا ہے سچن ٹنڈولکر کو ایک روزہ کرکٹ میں پہلے 10 اوورز میں باؤلنگ کر رہا ہوں، جب صرف دو فیلڈرز کی اجازت تھی۔

سابق بائیں ہاتھ کے تیز رفتار کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ گل مناسب کرکٹنگ شاٹس کھیلتے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں مسلسل رنز بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے جے سوریا یا کالووتھرنا کو باؤلنگ کرنی پڑتی، تو میں جانتا تھا میرے پاس ایک موقع ہے۔ میں انہیں ہر گیند پر مارتے ہوئے آؤٹ کر سکتا ہوں۔ لیکن سچن ٹنڈولنکر اور شبمن گل جیسے کھلاڑی وہ مناسب کرکٹ شاٹس کھیلتے ہیں۔ یہ دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹس میں مسلسل سکور کر سکتے ہیں۔ وہ عالمی کرکٹ کا مستقبل کا سپر سٹار ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اوپنر 7 جون سے انگلینڈ کے اوول میں کھیلے جانے والے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 کے لیے ہندوستانی کا حصہ ہیں۔

کے ایل راہول کے زخمی ہونے کی وجہ سے باہر ہونے کے بعد، امکان ہے کہ گِل کپتان روہت شرما کے ساتھ ہندوستان کے لیے بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES