29 September 2023
  • 3:22 pm
    ‘Found out about her through videos’: Father of Ujjain rape survivor
  • 3:20 pm After 14 years of marriage, husband finds wife is an illegal immigrant from Bangladesh, files FIR
  • 3:19 pm Union Minister Hardeep Puri puts AAP Punjab govt in dock, says take initiative on stubble burning
  • 3:17 pm 1992 Vachathi atrocities case: Madras HC upholds conviction of all 215 officials
  • 3:12 pm 3 killed, several injured as blast rips through Hangu mosque
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں جھگی پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق چار خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شالکوٹ تھانے کی حدود میں واقع کانک سٹاپ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے بھکاریوں کی جھگی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ بھیک مانگنے کے لئے نکل رہی تھیں۔

فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق مرد سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پرپہنچیں لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کی شناخت شبنم جبکہ زخمیوں کی شناخت شگفتہ، ثمینہ، نازیہ، نادیہ، رحمت، عمر، گل محمد کے ناموں سے کر لی گئی۔

میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاٗ کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تعداد یک تھی جو وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی پستول کی گولیوں کے 9 خالی خول ملے ہیں ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES