29 September 2023
  • 3:52 pm More than 2,500 migrants dead or missing in Mediterranean this year, UN says
  • 3:51 pm OPSC Medical Officer exam date released; admit cards from October 4
  • 3:49 pm Mizoram against Centre’s directive to collect biometric data of Myanmar refugees
  • 3:48 pm HPSC postpones PGT CS exam; check details here
  • 3:46 pm Asian Games, Shooting: Palak shines in air pistol events as shooters clinch five medals
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں احتجاجا شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این ای سی کے اجلاس میں مجھ سمیت بلوچستان سے کوئی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا ۔ شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے رویے کو دیکھتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جوبھی یقین دہانیاں اور وعدے اب تک کیے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیۓ اعلان کردہ 10 ارب روپے بھی فراہم کیے گئے ،

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، وفاقی حکومت کو بارہا یاد دہانیاں بھی کرائی گئیں اور وزیراعظم کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے تناظر میں صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل برؤے کار لاتے ہوئے متاثرین کی حتی المقدورامداد و بحالی کی گئی امید تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دس اربے کی وصولی کے بعد ان سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائیگا۔ وسائل کی کمی کے باعث سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ فاقی حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ بلوچستان کے اراکین سینٹ اور قومی اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے، بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز محدود ہونے کی وجہ سے اراکین سینٹ اور قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دے سکتے، اراکین صوبائی اسمبلی سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین کے تجویز کردہ منصوبوں کو صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہیں ۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES