29 September 2023
  • 2:18 pm 4 soldiers martyred in clash with TTP terrorists: ISPR
  • 2:17 pm Throat slit, young girl’s face set on fire in West Bengal’s Basirhat; TMC remains tight-lipped
  • 2:11 pm At least 35 killed, scores injured in Mastung ‘suicide’ blast
  • 2:09 pm Seattle police officer taken off patrolling duty after he joked about Indian student’s death
  • 2:07 pm Michael Gambon (1940-2023): Scenes from some of the actor’s memorable roles, including Dumbledore
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

“ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ ایبسلوٹلی یس “ میں بدل گیا ۔ تحریک انصاف ملک دشمن ایجنڈے پرچل نکلی ، ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد بیرون ملک بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں جاری ہیں ۔

تحریک انصاف امریکا کے رہنما عاطف خان نےآسٹن شہرمیں وفد کے ہمراہ کانگریس مین گریگ کیسر سے ملاقات کی، اور پاکستان مخالف بیانات دلوانے کی منتیں کیں۔پی ٹی آئی رہنما نے امریکا سے پاکستان میں مداخلت کی اپيل بھی کی اورپاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرنےکے لیے مدد مانگی ۔

عاطف خان نے کہا کانگریس کے 86 ممبران نے پٹیشن پردستخط کردیے،چاہتے ہیں آپ بھی اس کا حصہ بنیں ۔گریگ کیسرنے کہاکہ کانگریس میں سوال اٹھاؤں گا کہ امریکا کیسے پاکستان میںجمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرسوال اٹھا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اورپاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لئےغلط معلومات پھیلاتے ہوئے پکڑے گئے۔

بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کاپروپیگنڈا ناکام بنادیا۔ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈال کر جعلی ٹریول ایڈوائزری کی جھوٹی خبرمسترد کردی۔

ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ امریکا اپنے شہریوںکیلئے ٹریول ایڈوائزری صرف آفیشل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ کے ذریعےجاری کرتا ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES