24 February 2024
  • 6:16 am ‘How is this Naya Kashmir?’ Why end of term of panchayats worsens anxieties about Delhi rule
  • 1:06 am Zhalay Sarhad’s comments on marriage go viral
  • 12:48 am Horrific: Man shot, stabbed by his four friends
  • 12:47 am ‘Suits’ sets new streaming record in 2023
  • 12:37 am Three coordinated attacks thwarted in Balochistan’s Mach: Jan Achakzai
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید کردی۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں درست نہیں ہے۔ ن لیگ نے انتخابی اتحاد کے حوالے سے ابھی تک کسی جماعت سے مشاورت نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد بھی کرے گی یا نہیں، یہ فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا تاہم ن لیگ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف دورہ دبئی مکمل کر کے کل اہم دورے پر سعودیہ روانہ ہوں گے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ بھی دورہ سعودیہ میں متوقع ہے۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES