5 December 2023
  • 11:47 pm Kohistan girl murder’s prime suspect arrested
  • 11:37 pm General elections: Army’s assistance sought amid ‘shortfall’ of security personnel
  • 11:37 pm ‘Animal’: Ranbir Kapoor’s film lambasted over representation of women
  • 11:36 pm Cyclone Michaung: 5 killed, flights cancelled as heavy rain pounds Chennai
  • 11:06 pm Justice Mazahar Naqvi submits response to SC registrar’s notice
Choose Language
 Edit Translation
My-Ads
Spread the News

35 سالہ انجو نامی بھارتی خاتون نے شادی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی ۔

بھارت سے انجو نامی لڑکی خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیرپہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی لڑکی انجوکی پاکستان کے نصراللّٰہ سےفیس بک پردوستی ہوئی تھی۔

ڈی پی اواپردیرمشتاق احمد کا کہنا ہےکہ انجو قانونی طورپروزٹ ویزے پرپاکستان آئی ہے،مشتاق احمد نےیہ بھی کہا کہ بھارتی لڑکی کے پاس مکمل سفری دستاویزات ہیں،جس کی سیکیورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

انجو نامی بھارتی خاتون نے شادی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی ۔انجو کاکہنا ہےکہ میں یہاں نصراللہ سےملنے اورگھومنےآئی ہوں،شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ گھومنے کے بعد میں وآپس اپنے ملک چلی جاونگی۔

Abdul Gh Lone

RELATED ARTICLES